زمرہ: نیوز
-
کامونکی :22سالہ اب نارمل نوجوان دوروز قبل گھر سے نکلنے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا.
کامونکی(نمائندہ خصوصی)محلہ فیصل ٹاؤن کے رہائشی سلیم رحمانی کا بھائی بائیس سالہ ہشام دو روز قبل گھر سے باہر نکلا تھا جو تاحال واپس نہیں آیا۔اہل خانہ نے اپنے طور پر تلاش کی تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔
-
کامونکی:زہریلی گولیاں کھانے سے 25 سالہ خاتون جاں بحق،واہنڈو پولیس مصروفِ تفتیش
کامونکی (نمائندہ خصوصی(گذشتہ روز نواحی گاؤں تمبولی کی 25 سالہ اقصیٰ مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ہوگئی اسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو پہنچایا کیاگیاجہاں سے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ ریفر کیے جانے کے بعد وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
-

کامونکی (نمائندہ خصوصی)نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی 10 سالہ بچہ دم توڑ گیا،
کامونکی :موضع گھنیاں کا رہائشی 10 سالہ اسد ولد فیاض جٹ چھ روز قبل سڑک پر پیدل جارہا تھا کہ عقب سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیاجو گذشتہ روز سول ہسپتال کامونکی میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
-

ہارویسٹرمشین اورموٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 18 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی
تتلے عالی: شیخوپورہ روڈ پر ہارویسٹر اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، 18 سالہ بلال اعظم جاں بحق، دو نوجوان شدید زخمی۔#تتلے_عالی #کامونکی #نوائے_وقت #ٹریفک_حادثہ
-
ستھر پنجاب کی کرپشن بے نقاب ایریا مینجر نے سپروائزر کو چونا لگا دیا
نوکری پکی کرنے کے نام پر ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لینے کے بعد ملازمت سے بھی فارغ کردیا، ستھرا پنجاب کے سپروائزر کا الزام 50 ہزار روپے ادھار لے کر دیے، باقی ایک لاکھ روپے چار ماہ تک تنخواہ سے ادا کرتا رہا، سپر وائزر فاروق بٹ کی اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کامونکی…