ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا تحصیل ہسپتال کا دورہ

کامونکی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے تحصیل ہسپتال کا دورہ کر کے ایمرجنسی وارڈ، ان ڈور، آؤٹ ڈور کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران ایم ایس ڈاکٹر سلطان تیمور نے سہولیات کی دستیابی کے بارے بریفنگ دی۔ جبکہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ نہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جی ٹی روڈ، ماڈل بازار، ریلوے روڈ، سادھوکی کے دورہ کے دوران ناجائز تجاوزات کا معائنہ کیا۔

تبصرے

جواب دیں