ٹریفک حادثہ میں ساٹھ سالہ شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔

تتلے عالی (نامہ نگار)نواحی گاؤں ماڑی خورد کا رہائشی ساٹھ سالہ لطیف رحمانی اپنے پوتوں پندرہ سالہ محمدعتیق اور بارہ سالہ علی حسن کے ہمراہ موٹرسائیکل پرتتلے عالی سے گاؤں واپس آرہا تھا کہ راستہ میں مزدا کی جانب سے سائیڈ کروانے پرتینوں سڑک پرگر پڑے اور اسی دوران نامعلوم کارکی ٹکرسےمحمدلطیف رحمانی موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ دونوں پوتے شدید زخمی ہوگئے،جنہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاگیاہے،جہاں محمد عتیق کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔۔

تبصرے

جواب دیں