ناکہ بندی کے دوران پولیس سے فرار کی کوشش میں موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرانے کے باعث ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارجبکہ دوسرا موٹرسائیکل سمیت فرار

کامونکی (نمائندہ خصوصی)صدر پولیس کی ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار دو افراد رکنے کی بجائے فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات ماڑی ٹھاکراں روڈ پر پولیس ناکہ پر فرار ہوتے ہوئے موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شہباز ولد یوسف شیخ سکنہ محلہ رحمان پورہ شیخوپورہ زخمی ہوگیا جسے صدرپولیس نے گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیاجبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

جواب دیں