وزیرآباد: پولیس ناکے پر مبینہ فائرنگ کے دوران دو موٹرسائیکل سوار ہلاک، دو فرار، ایک کا تعلق کامونکی

کامونکی (نمائندہ خصوصی)گزشتہ رات تھانہ صدروزیرآباد کی حدودمیں واقع بھروکی چیمہ پل پررات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ناکہ بندی کے دوران چار موٹرسائیکل سوارافراد نے مبینہ طورپر پولیس پارٹی پرسیدھی فائرنگ کردی،وزیرآباد پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران دوافراداپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سےہلاک ہوگئے جبکہ دو فرار ہوگئے،ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمدیسین ولدیونس رحمانی سکنہ بہاری کالونی گوجرانوالہ اورعمران ولدصابر حسین جوگی سکنہ مکان نمبر 19 محلہ بلال پارک کامونکی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان قتل ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے عمران کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔۔

تبصرے

جواب دیں