کامونکی(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما حافظ عتیق الرحمن طاہر کا بیٹا علی عتیق موٹرسائیکل پر راجباہ روڈسے ملحقہ گلے سے گزر رہا تھا کہ دومسلح ڈاکوؤں نے اس سے موٹرسائیکل مالیت 1 لاکھ 45 ہزار روپے،دو موبائل مالیت 1لاکھ پینسٹھ ہزار روپے اور آٹھ ہزار روپے نقدی چھین لی ،سادھوکی کے قریب دوڈاکوؤں نے امدادحسین سے بارہ ہزار روپے چھین لئے نواحی گاؤں ماڑی ٹھاکراں سے طیب کی لاکھوں روپے مالیتی بھینس چوری کر کے لے گئے،کوٹ رفیق کے عابد حسین کے گھرسے بجلی کی موٹر،واشنگ مشین و دیگر سامان چوری ہوگیا،نواحی گاؤں چھجوکی کا رہائشی امام مسجد غلام رسول بھٹی ضروری کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیاہواتھا کہ نامعلوم چھت کے راستے داخل ہوکرسیف الماری کے تالے توڑ کر چار /پانچ تولے طلائی زیورات اور ہزاروں روپے نقدی رقم چوری کرکے لے گئے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

جواب دیں