سکول کی خستہ حال عمارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا استاد معطل جبکہ اعلی افسران جنکی یہ ذمہ داری تھی وہ سکول کو کسی محفوظ جگہ منتقل کرتے بری الذمہ
کامونکی (نمائندہ خصوصی) سادھوکی کی رانا کالونی میں واقع سرکاری پرائمری سکول کی مبینہ خستہ حال عمارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے استاد کو معطل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کامونکی کے استاد گلزادہ خان اپنے سکول سے صحت کی خرابی کی وجہ سے چھٹی پر تھے، گورنمنٹ پرائمری سکول رانا کالونی اپنے دوست سے ملنے چلا گیا جہاں سکول مخدوش عمارت کی صورت حال دیکھ کر اسکی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی تاکہ اعلی حکام نوٹس لے اور کسی سنگین حادثے کا تدارک کیا جا سکے محکمہ تعلیم نے اسکول کی حالت زار کا نوٹس لینے کی بجائے الٹا نشان دہی کرنے والے استاد کو ہی معطل کرکے اسکے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوجرانوالہ نے بغیر اجازت دورے اور مبینہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزامات پر استاد کو فوری معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شفقت، سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چھجوکی کو انکوائری افسر مقرر کرکے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ تاہم حکم نامے میں سکول کی عمارت محفوظ ہونے سے متعلق کسی تکنیکی رپورٹ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ استاد کے چھٹی پر ہونے کے مؤقف کی محکمانہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

جواب دیں