کامونکی :موضع گھنگورے میں نہر کنارے سے نومولود بچہ ملنے پر چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کرکے نرسری وارڈ میں داخل کرادیا گیا

بتایا گیا ہے کہ گھنگورے کی رہائشی (ش) بی بی زوجہ عباس علی اور (ع) بی بی زوجہ امیر علی کو اپنی زرعی زمین کے سامنے نہر کنارے سے ایک بچہ ملا، جسے طبی دیکھ بھال کے لیے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ پہنچایا گیا، جہاں اسے نرسری وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔ بچے کی شناخت، عمر اور دیگر تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں

جواب دیں