کامونکی (نمائندہ خصوصی) معمولی تلخ کلامی پر مزدور نے ساتھی مزدور کو چھری مار کر زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ علی عمران راجپوت اورمحلہ مسلم گنج کا رہائشی محمد اشرف گجر غلہ منڈی میں اکٹھے مزدوری کرتے تھے، جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جس پر محمد اشرف نے علی عمران کے پیٹ میں چھری مار دی۔جسکو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاسٹی پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
چھری کے وار سے مزدور زخمی

جواب دیں