سادھوکی میں سرکاری سکول کے 200 سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں،خستہ حال چھت کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ

حکومت پنجاب کسی بڑے سانحے کی منتظر؟ بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، والدین سراپا احتجاج

کامونکی (نمائندہ خصوصی) سادھوکی کی رانا کالونی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کی خستہ حال عمارت 200 سے زائد معصوم بچوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی۔ سکول کے واحد کمرے کی چھت انتہائی مخدوش، کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ، جبکہ دیگر بچے دھوپ اور بارش میں کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور ہیں۔ خطرناک صورتحال کے باعث متعدد والدین نے بچوں کو سکول بھیجنا چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق نئے کمروں کی تعمیر کے لیے فنڈز بھی جاری نہیں کیے جا رہے۔ اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس، بچوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور نئے کمروں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا سوال ہے کہ کیا حکام کسی معصوم کی جان جانے کے بعد جاگیں گے؟ غریب کے بچے بھی جینے کا اتنا ہی حق رکھتے ہیں جتنا حکمرانوں کے بچے!

جواب دیں