کامونکی اور گردونواح میں گیس کی طویل بندش اور غیر موزوں اوقات میں فراہمی نے گھریلو خواتین کی مشکلات بڑھادیں، شہریوں نے کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کردیا،شہریوں کے مطابق گیس رات نو بجے بند ہوکر صبح چھ سے نو بجے، دوپہر بارہ سے تین بجے اور شام چھ سے رات نو بجے تک دستیاب ہوتی ہے۔ دوپہر تین سے شام چھ بجے تک بندش کے باعث خواتین کو رات کے کھانے کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔شہریوں نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کا شیڈول گھریلو ضروریات کے مطابق تبدیل کیا جائے،خصوصاً شام پانچ بجے سے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گیس کی طویل بندش سے گھریلو نظام متاثر، شہریوں کا کھانا پکانے کے اوقات میں بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ

جواب دیں