کامونکی (نمائندہ خصوصی) کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،بتایا گیاہے کہ گشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب محلہ حبیب پورہ کا رہائشی افتخار رحمانی اپنی فیملی کے ہمراہ کار نمبری LEC-4305 پر گھمن والا سے کامونکی آرہا تھا کہ عدنان گارڈن کے قریب کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک نمبری LES-6398 سے ٹکراگئی،حادثہ کے نتیجہ میں اسکی اہلیہ یاسمین ،شہزاد ولد وقار اور اقرا دختر امانت علی معمولی زخمی ہوگئے،تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
Accident

جواب دیں