کامونکی (نمائندہ خصوصی) پندرہ سالہ نوجوان اچانک سانس بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام سات بجے برف والا کارخانہ کے رہائشی فیصل ارائیں کا پندرہ سالہ بیٹا عبداللہ اپنے دوست عارف جٹ نامی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب گلی سے گزر رہا تھا کہ اچانک اسے سانس لینے میں شدید دشواری پیش آئی۔جسکو فوری طور پر سول ہسپتال کامونکی پہنچایا گیا تاہم وہ طبی امداد سے قبل ہی اپنے خالق سے جاملا،نوجوان کی اچانک موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ڈیتھ

جواب دیں