تتلے عالی (نامک نگار)موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عورت زخمی ۔بتایا گیا ہے کہ دوپہر تین بجے کے قریب گوجرانوالہ جاتے ہوئے شیخوپورہ روڈ پر نہر گھمن والا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار قاسم اور صفیہ بی بی اور مسرت بی بی رانگ سائیڈ سے آنی والی گدھا گاڑی سے ٹکراگئے اور تینوں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جہاں قاسم اور صفیہ بی بی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئےجبکہ چالیس سالہ مسرت بی بی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ،پولیس نے گدھا گاڑی کے ڈرائیور بلال ولد اشرف کو حراست میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں