جی ٹی روڈ پر حادثہ

کامونکی :مزدا ٹرک اور مسافر رکشہ میں تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے ،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات جی ٹی روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب فلور مل کے سامنے مزدا ٹرک اور مسافر رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں مریدکے کا 33 سالہ رکشہ ڈرائیور آصف علی، 65 سالہ وارث اور سیالکوٹ بائی پاس کا 19 سالہ قیصر زخمی ہوگئے۔ آصف علی کی دونوں ٹانگیں جبکہ قیصر کی بھی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تینوں زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ،پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔

جواب دیں